4 ستمبر 2013 - 19:30
ایران، مجلس خبرگان کا اجلاس- باتصویر

اسلامی جمہوریہ ایران میں مجلس خبرگان کا چودھواں اجلاس گذشتہ شب اختتام پذیر ہوگيا۔ اس اجلاس کےاختتام پر ایک بیان جاری کیا گيا جس میں ایران، علاقے اور عالم اسلام کے مختلف مسائل کا ذکر کیا گيا ہے۔ اس بیان میں شام کے بحران اور شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ عزائم کےبارے میں کہاگيا ہےکہ شام میں ہرطرح کی غیر ملکی مداخلت، عالمی قوانین کے برخلاف اور قابل مذمت ہے۔

ابنا: خبرگان کونسل کے اختتامی بیان میں آیا ہے کہ شام میں تکفیریوں اور سامراج و صہیونیت کے ایجنٹ دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام اور جرائم سے ہر آزاد ضمیر انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ آج جو کچھ بھی فلسطین، مصر، لبنان، عراق، پاکستان، افغانستان، بحرین اور دیگر اسلامی ملکوں میں ہورہا ہے عوام اور انسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہے اور ہم سب کو  دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہناچاہیئے۔ خبرگان کونسل کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران کسی بھی ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا اور ہر ملک کے عوام کا حق خودارادیت ان کا مسلمہ حق ہے اور اس حق کو سلب کرنا سامراج کا ناقابل معافی جرم ہے جس کا ایک واضح نمونہ آج بحرین میں دیکھا جارہا ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ اسلامی بیداری کی تحریک ایسا چراغ ہے جو کبھی نہیں بجھےگا جس نے مستقبل میں علاقے کی قوموں کی حاکمیت کی ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ ان مفادات اور ذخائر کو تسلط پسندوں اور ان کے پٹھو ؤں سے آزاد کرانے کی بھی نوید دی ہے ۔ مجلس خبرگان کے اختتامی بیان میں کہا گيا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور قدس شریف، عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے اور ملت فلسطین اور اسلامی سرزمینوں کےبارے میں کسی بھی طرح کی ساز باز قابل مذمت ہے۔ اس بیان میں امریکہ، صیہونی حکومت اور بعض یورپی حکومتوں کو خبردار کیا گيا ہے کہ اس سے زیادہ اپنے ہاتھوں کو نہتے عوام کے خوں سے رنگين نہ کریں اور اگر آزادی اور جمہوریت کا دعوی کرتی ہیں توعوام کو یہ موقع دیں کہ وہ خود اپنے بارے میں آزادی سے فیصلہ کرسکیں۔ مجلس خبرگان کے اختتامی بیان میں علماء اسلام، حریت پسندوں، انسانی حقوق کے حامیوں، اور علاقے کے اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ سلفی فکر اور دین میں بدعتوں کےبارے میں حقائق بیان نیز دنیا و علاقے کے حالات پر نظر رکھ کر سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔ قابل ذکر ہے کہ خبرگان کونسل کا یہ اجلاس منگل کی صبح شروع ہوا تھا۔

.......

/169